صوبائی وزیرسندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی پی کی تین رکنی ٹیم نگراں وزیراعظم کے نام کی منظوری دے گی۔
کراچی میں صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ میں ہر محکمہ اپنا کام خود کرتاہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پی پی کی 3رکنی ٹیم نگراں وزیراعظم کے نام کی منظوری دےگی، سندھ کے تمام اضلاع میں لوگوں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں گے۔
صوبائی وزیرسندھ نے کہا کہ سیلاب سے پورا ملک متاثر ہوا تھا، گھربنانے اور مالکانہ حقوق دینےکاکام صرف سندھ میں ہورہا ہے، اس کام کا دعویٰ دوسروں نے کیا لیکن عمل پی پی کررہی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں لوگوں کو مالکانہ حقوق دیے، ترجیح ہے ٹرانسپورٹ کے محکمے میں مزید بہتری لائیں۔
صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اگست اور اکتوبر میں مزید بسیں پہنچ جائیں گی، کل نئی بسیں کراچی میں پہنچ چکی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

















