Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الجیریا میں گرمی کی لہر، جنگل کی آگ سے 25 افراد ہلاک

دنیا بھر کی طرح الجیریا بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ملک کے پہاڑی جنگلات میں لگنے والی آگ سے 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی افریقہ کے ملک الجیریا کے پہاڑی علاقوں بیجیا اور بویرا کے جنگلات میں آگ لگنے سے 10 فوجیوں سمیت 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تقریبا ساڑھے سات ہزار فائر فائٹرز کام کر رہے ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بومرڈیز، بوئیرا، تزی اوزو، جیجل، بیجیا اور سکیکڈا کے علاقوں میں آگ بجھانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

اب تک تقریبا 1500 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ شمالی افریقہ میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور ہمسایہ ملک تیونس کے بعض شہروں میں درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ (120 فارن ہائیٹ) ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تیونس کے سرحدی قصبے میلولا میں جنگلات کی آگ بھڑک اٹھی۔ عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پہاڑی علاقوں سے شروع ہونے والی آگ قصبے میں کچھ لوگوں کے گھروں تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

شہری تحفظ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے ماہی گیروں کی کشتیوں اور کوسٹ گارڈ کی کشتیوں میں زمینی اور سمندری راستے سے قصبے کے سیکڑوں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں