Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نائیجر بغاوت، جنرل عبدالرحمٰن چیانی نے خود کو رہنما قرار دے دیا

جنرل عبدالرحمٰن چیانی نے ایک ڈرامائی بغاوت کے بعد خود کو نائیجر کا نیا رہنما قرار دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق عمر چیانی کے نام سے بھی جانے جانے والے انہوں نے بدھ کے روز اس وقت اقتدار پر قبضہ کر لیا جب ان کی سربراہی میں صدارتی محافظ یونٹ نے ملک کے رہنما کو حراست میں لے لیا۔

معزول صدر محمد بزوم 1960 میں آزادی کے بعد کسی دوسرے کے جانشین بننے والے پہلے منتخب رہنما تھے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ مسٹر بزوم اس وقت صحت مند ہیں اور اب بھی ان کے اپنے محافظوں نے انہیں یرغمال بنا رکھا ہے۔

انہیں مغربی ممالک خطے میں اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی میں ایک اہم اتحادی سمجھتے تھے۔

فرانس نے کہا ہے کہ وہ بغاوت کے کسی بھی رہنما کو تسلیم نہیں کرتا اور صرف مسٹر بزوم کو ریاست کے سربراہ کے طور پر تسلیم کرے گا۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بین الاقوامی برادری کے اس واضح مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر آئینی نظم و نسق کی بحالی اور جمہوری طور پر منتخب سویلین اقتدار کی بحالی کی جائے.

اس بغاوت کی بین الاقوامی تنظیموں بشمول افریقی یونین، مغربی افریقی علاقائی بلاک (ایکوواس)، یورپی یونین اور اقوام متحدہ نے بھی مذمت کی ہے۔

تاہم روس کے ویگنر کرائے کے گروپ کے رہنما نے مبینہ طور پر بغاوت کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک فتح قرار دیا ہے۔

ویگنر سے وابستہ ٹیلی گرام چینل پر یوگینی پریگوژن کے حوالے سے کہا گیا کہ نائیجر میں جو کچھ ہوا وہ نائیجر کے عوام کی اپنے نوآبادیات کے ساتھ جدوجہد کے سوا کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی خبر رساں ادارے نے ان کے مبینہ بیانات کی صداقت کی تصدیق نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ خبریں