ڈنمارک میں قرآن مجید کو بے حرمتی سے بچانے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
Brave Dane woman attempted to save a Qur'an from desecration was assaulted by the 2 burners before being arrested by Danish police.
The police then returned the #Quran to the thugs.#Denmark #Islamophobia #Islam #JusticeFor_Rizwana #قرآن #محرم #earthquake #ImranKhan #Jamrud pic.twitter.com/akJU2VKTS1— Sehar🇵🇸 (@BE_A_TRUE_MUSLM) July 25, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈینش پیٹریاٹس نامی گروپ نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں دو مرتبہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔
تاہم اسی دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے افراد اس خاتون پر حملہ آور ہوجاتے ہیں اور اسے زمین پر گرا کر اس سے قرآن پاک چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم امہ سراپا احتجاج
واضح رہے کہ دلیر خاتون نے قرآن مجید کو بے حرمتی سے بچانے کی کوشش کی تھی جب کہ تشدد کے دوران خاتون پولیس کو کال کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انتہا پسند گستاخوں نے ڈنمارک سمیت عراق اور مصر میں بھی قرآن مجید کی بے حرمتی کی تھی۔
اس اہانت آمیز اقدام پر پوری مسلم دنیا کی جانب سے شدید تنقید کی گئی اور سعودی عرب نے ڈنمارک کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















