Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی اجلاس کا 26نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی اجلاس کے آج شام کو ہونے والے اجلاس میں 26نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ سے منظور ہونے والے آرمی ایکٹ میں ترامیم ،ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹس ایکٹ میں ترامیم کے بلز منظوری کے لئے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

سرمایہ کاری بورڈ ترمیمی بل 2023، پاکستان خود مختار دولت فنڈ ترمیمی بل 2023، وفاقی اردو یونیورسٹی فنون و سائنسز بل 2023 بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

گیس کی چوری روکنے اور بلز کی وصولی کا ترمیمی بل 2023کے علاوہ، زکوۃ و عشر ترمیمی بل 2023، قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل 2023، انسانی حقوق پر سال 2021/22کی رپورٹ ایوان میں پیش کیا جانا ایجنڈے کا حصہ ہے۔

سوئی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اور زائد بلوں کے خلاف توجہ دلاؤنوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں