Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حالیہ بارشوں کے باعث مسافر گاڑیاں تاحال تاخیر کا شکار

حالیہ بارشوں کی وجہ سے مسافرگاڑیاں تاحال تاخیرکا شکار ہیں، کراچی سے پشاور جانے والی خیبرمیل ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے تاخیرکا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہورآںے والی لگژری ٹرین گرین لائن آدھا گھنٹہ لیٹ ہے، کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکارہے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس تین گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکارہے۔

اسی طرح کراچی سے ملکوال جانے والی ملت ایکسپریس آٹھ گھنٹے، کراچی سے ملتان جانے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس پونے تین گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس چار گھنٹے 55 منٹ اورکراچی سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیرکا شکارہے۔

کوئٹہ سے پشاور جانے والے والی جعفرایکسپریکس چالیس سوا گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس 6 گھنٹے، کراچی سے براستہ قصور آنے والی ساڑھے 3 گھنٹے ایکسپریکس ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔

کراچی سے لاہورآنے والی قراقرم ایکسپریس 10 گھنٹے، کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریکس سوا گھنٹے اورکراچی سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس پونے 3 گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں