اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے باجوڑ میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہوا۔
حسین ابراہیم طحہٰ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیےدعا گو ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم دہشتگردی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















