حکومت کی جانب سے ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ خان کے اعزاز میں دو اگست کو خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف حمزہ خان کی حوصلہ افزائی کرینگے۔
تقریب میں وزیراعظم شاندار کارکردگی پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا کیش ایوارڈ دیں گے۔
تقریب میں وفاقی وزیر احسان مزاری، پاکستان سپورٹس بورڈ، اسکواش فیڈریشن کے حکام بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی زیر نگرانی حمزہ خان نے ٹریننگ کی، ورلڈ جونیئر ایونٹ کی تیاری کیلئے آرمی سپورٹس نے سہولیات فراہم کی تھیں۔
حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر کا ٹاٸٹل جتوایا تاہم جان شیر خان نے آخری بار 1986 میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان کیلئے جیتا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















