Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یہ انڈیا کی بھول ہے کہ ہم کشمیر کو بھول جائیں گے، سردار یعقوب

سابق صدر و وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار محمد یعقوب نے کہا ہے کہ یہ انڈیا کی بھول ہے کہ ہم کشمیر کو بھول جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر و وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار محمد یعقوب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں سب کی نمائندگی کرتے ہوئے آرٹس کونسل کا اور یہاں سب کا شکر گزار ہوں، ہم مسلح افواج پاکستان میڈیا اور عوام کے شگر گزار ہیں، یوم استحصال کشمیر کا پیغام اس نمائش کے ذریعے پوری دنیا میں جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احمد شاہ نے ہمیشہ کشمیریوں کا خیال رکھا ہے، احمد شاہ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر میں بڑے پیمانے پر پاکستان لٹریچر فیسٹول کا انعقاد کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سب کی نمائندگی کرتا ہے، کراچی میں لاکھوں کشمیری آباد ہیں، یہ انڈیا کی بھول ہے کہ ہم کشمیر کو بھول جائیں گے، کشمیری ہمارے بھائی ہیں۔

متعلقہ خبریں