امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اس مردم شماری کو قوبل نہیں کرتے۔
تفصیلات کے مطابق اکنامک کونسل آف کامن انٹرسٹ (ECCI) کی جانب سے حالیہ مردم شماری کی منظوری کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کونسل آف کامن انٹرسٹ نے کل مردم شماری کے حوالے سے منظوری دی، اس مردم شماری میں ایک بار پھر کراچی کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے مل کر کراچی کی پیٹھ پر چھورا گومپا، کراچی کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کے پیچھے ایم کیو ایم کا اہم کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو جماعت شہر کو نمائندہ جماعت سمجھتی رہی ہے اس نے پچھلی مردم شماری کو قبول کیا تھا، پچھلی مردم شماری کے بعد ہی مستقبل میں فراڈ کرنے کے لیے پلاننگ کی جا چکی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس مردم شماری کے شروع میں ہی خانہ شماری کے حوالے سے اعتراضات تھے، شکایت کے بعد بیورو آف اسٹیٹکس نے خود کہا کے لاکھوں گھروں کو مردم شماری میں نہیں گنا گیا، شکایت کے بعد بھی تعداد کو آخر تک مکمل نہیں کیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ اس مردم شماری میں بھی روایت برقرار رکھی گئی اور پہلے سے ہی نادرا کے ذریعے پہلے ہی مردم شماری کی پلاننگ کی جا چکی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















