وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں اگلا وزیراعظم نواز شریف ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بدقسمتی سے ٹرین حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جلسے میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر دیکھ کر میری 16 مہینے کی تھکن اتر گئی ہے، عوام کا سمندر گواہی دے رہا ہے اگلا وزیراعظم نوازشریف ہوگا جو ملک کی خدمت کرے گا، اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو موقع دیا تو 5 سال میں بجلی کے اندھیرے ختم ہوئے، قائد مسلم لیگ ( ن ) نے موٹروے، سڑکوں اور پلوں کا جال بچھایا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف چین سے سی پیک لایا تھا، 30 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی، نوازشریف کے دور میں کرپشن اور سفارش کے بغیر لاکھوں لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے، آج انہیں لیپ ٹاپس سےملک بھرمیں روزگارمل رہا ہے، انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کی بنیاد بھی رکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ( ن ) اور سابق وزیر اعظم نواشریف کو اگر موقع ملا توجان لڑا دیں گے اور پاکستان کوعظیم بنائیں گے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان میں کھربوں ڈالرکی معدنیات دی ہیں، زراعت کے شعبے میں انقلاب لے کرآئیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف چین سے سی پیک لایا تھا، 30 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی، نوازشریف کے دور میں کرپشن اور سفارش کے بغیر لاکھوں لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے، آج انہیں لیپ ٹاپس سےملک بھرمیں روزگارمل رہا ہے، انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کی بنیاد بھی رکھی۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہندوستان کے 5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کئے اور ملک کوایٹمی قوت بنا کر ہندوستان کے دانت کھٹے کیے، نوازشریف نے فوج کے ساتھ مل کر ضرب عضب آپریشن شروع کیا جبکہ ماضی کی حکومت اورکچھ لوگوں نے مل کرسوات میں دہشتگردوں کوبسنے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ مہنگائی ہونے کاذمہ دار بنوں، ہمارا آئی ایم ایف پر تکیہ تھا، ان کی سخت شرائط تھیں، جو شہباز شریف مریضوں کیلئے دوائی لائے گا کیا وہ مہنگائی لائےگا؟۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ مجھے ڈیفالٹ کے خوف سے نیند نہیں آتی تھی، میری قبر پر لکھا جاتا کہ شہبازشریف کے دور میں ڈیفالٹ ہوئے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا۔

















