Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ انتہائی اہم رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

پاکستان تحریک انصاف قصور کے رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف قصور کے رہنماؤں نکئی برادران اور کئی دیگر اہم سیاسی شخصیات نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سردار طالب نکئی، سردار ایاز نکئی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے جہانگیر ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 ملاقات میں صدر آئی پی پی و دیگر رہنما عون چوہدری، نعمان لنگڑیال اور چوہدری نوریز شکور بھی موجود تھے۔

 

 

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع قصور سے ہمارے دوست آئی پی پی میں شامل ہوئے ہیں، تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آئندہ دنوں میں سینٹرل پنجاب اور پورے پنجاب سے مختلف گروپ آئی پی پی میں شامل ہوتے نظر آئیں گے۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ ہم سب دوست مل کر اپنے منشور پر کام کریں گے، پاکستان کو خوبصورت اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں