Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سرمئی بادلوں کا راج برقرار ہے، کراچی کے علاقے  صدر، ایم اے جناح روڈ،  کلفٹن، سی ویو، نارتھ کراچی، سرجانی، گلشن اور ناظم آباد میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بوندا باندی سمندری بادلوں کے تحت ہورہی ہے جبکہ ماہ اگست کے آخر تک شہر میں کوئی بھی سسٹم متوقع نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پورا مہینہ صبح و شام کے اوقات میں بوندا باندی اور چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں