Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت؛ اسٹریچر کی عدم دستیابی کے باعث مریض کو گھسیٹ کر لفٹ تک پہنچایا گیا

ڈیجیٹل بھارت کے دعوے کرنے والی نریندر مودی کی حکوت کی قلعی کھل کر سب کے سامنے آگئی ہیں۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کے ڈیجیٹل بھارت کے دعوﺅں کی قلعی ایک مرتبہ پھر اس وقت کھل گئی جب ریاست تلنگانہ کے نظام آباد سرکاری اسپتال میں چلنے پھرنے سے قاصر ایک مریض کو اس کے رشتہ داروں نے اسٹریچر کی عدم دستیابی کے سبب گھسیٹ کر لفٹ تک پہنچایا اور ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں روزانہ اوسطاً 15 سو مریضوں کا او پی شعبے میں علاج کیا جاتا ہے لیکن ایمرجنسی میں صرف 15 اسٹریچرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریچروں کی کمی کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جب کہ اسپتال عملہ مریضوں کے ساتھ انتہائی لاپرواہی برت رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 31 مارچ کو پیش آیا تھا جب کہ اسپتال انتظامیہ کا ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا ہے کہ مذکورہ مریض کو اس کے رشتہ داروں نے اسٹریچر کا انتظار کیے بغیر ٹانگوں سے پکڑ کر لفٹ تک پہنچایا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں