Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس، پٹرول پمپ میں آتشزدگی، 30 افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی

روس کے جنوبی علاقے داغستان میں ایک پٹرول پمپ میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ آگ داغستانی دارالحکومت مکھاچکلا میں ایک شاہراہ کے کنارے واقع ایک آٹو مرمت کی دکان میں پیر کی رات لگی اور دھماکے کی وجہ سے قریبی فلنگ اسٹیشن تک پھیل گئی۔

ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے بعد علاقہ کسی جنگ کا منظر پیش کر رہا تھا۔

ایمرجنسی سروسز کی وزارت کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائر فائٹرز رات کے وقت آسمان میں آگ کے شعلے بلند ہونے کے بعد آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آن لائن پوسٹ کی گئی فوٹیج میں ایک منزلہ عمارت کو آگ لگے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وزارت نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران مزید تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پٹرول پمپ پر آگ لگنے کے نتیجے میں 105 افراد زخمی ہوئے اور ان میں سے 30 کی موت ہو گئی۔

اس سے قبل انٹرفیکس نے داغستانی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ زخمیوں میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔

روسی ایمرجنسی سروس کے ایک بیان کے مطابق آگ پر قابو پانے میں فائر فائٹرز کو ساڑھے تین گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا جو 600 مربع میٹر (715 مربع گز) کے علاقے میں پھیلی ہوئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں