Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انوار الحق کاکڑ سے کامران ٹیسوری کی ملاقات؛ منصب سنبھالنے پر مبارکباد

 نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات میں کامران خان ٹیسوری نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کامران خان ٹیسوری گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں سینیٹر سرفراز بگٹی نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہا انوار الحق کاکڑ پاکستان کے 8ویں نگران وزیراعظم نامزد ہوگئے ہیں اور انہوں نے کل بطور نگران وزیراعظم حلف بھی اٹھا لیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں