ماہرین صحت نے ایک ایسی عادت کے بارے میں بتادیا ہے جسے اپنانے سے آپ کینسر نے بچ سکتے ہیں۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن بھر میں چند منٹ کے لیے بھاگنے سے کم از کم 13 اقسام کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں 22 ہزار ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو ورزش کرنے کے عادی نہیں تھے اور ان کی روزانہ کی جسمانی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد دن بھر میں کم از کم 3 منٹ تک بہت تیزی سے حرکت کرتے ہیں، جیسے تیزی سے سیڑھیاں چڑھتے یا کسی جگہ بھاگتے ہیں، ان میں کینسر کی متعدد اقسام سے متاثر ہونے یا موت کا خطرہ 30 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ ایک متاثر کن تجزیہ ہے اور اس میں ماضی کے ڈیٹا کو استعمال کرکے بتایا گیا کہ سانس تیز کر دینے والی ورزشیں کینسر جیسے مرض سے بچانے میں مددگار ہوتی ہیں۔
اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کینسر سے بچنے کے لیے صرف ورزش کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ روزمرہ کی سرگرمیوں میں جسم کو تیزی سے حرکت دینے سے بھی ایسا ممکن ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















