سکھر: سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ملک کا نظام صحیح سمت میں چلتا رہے۔
خورشید شاہ نے سکھر میں ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے سیاستدان وکیل ہیں بہت وکیل سیاست دان بن جاتے ہیں، ملکی نظام میں وکلاء کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء ملک کے نظام اور آئین کی مضبوطی کے لیے سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ملک کا نظام صحیح سمت میں چلتا رہے، میں سمجھتا ہوں کہ وکلاء بھی یہ ہی کوشش کرتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ہمیں سب کو مل کر ریاست اور اس میں چلنے والے نظام کو مستحکم کرنا چاہیے، جب کوئی ملک کے نظام کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا ہے تو خرابی پیدا ہوتی ہے، جمہوری عمل کی مضبوطی اور آئین پر عمل درآمد یہ ضروری ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















