Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی زندگی پر ایک نظر

گورنر ہاؤس سندھ میں جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھا لیا ہے، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر 5 اپریل 1957 کراچی پیداہوئے، جامعہ کراچی سے ایل ایل بی کیا اور 1981 میں وکالت سے منسلک ہوئے۔

26 اگست 2002 میں سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے جبکہ  6 اگست 2003 کو سندھ ہائیکورٹ کے مستقل جج بن گئے۔

20 ستمبر 2013 کو سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ذمے داریاں سنبھالیں جبکہ 17  فروری 2015 کو سپریم کورٹ کے جج مقرر کیے گئے اور 4 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔

جسٹس (ر) مقبول باقر 26 جون 2013 میں ایک دہشتگرد حملے میں شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔ جبکہ حملے میں ان کے سکیورٹی عملے سمیت 9 افراد شہید ہوگئے تھے

جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھا لیا

کراچی: گورنر ہاؤس سندھ میں جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھا لیا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں سبکدوش وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، مظفر شاہ، سبکدوش سندھ کابینہ اراکین، ایم کیو ایم کے اظہار الحسن و فاروق ستار سمیت دیگر متحدہ اراکین، اعلیٰ افسران، سول سوسائٹی افراد نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکار، اعلی سول و عسکری حکام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں