سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف لندن روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سلیمان شہباز کے ہمراہ قطر ایئرلائن QR 629 سے لندن روانہ ہوئے۔
شہباز شریف اس دوران اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے جس میں پارٹی قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
اس موقع پر پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانون امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















