Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مایا اور وہاج اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی اور اداکار وہاج علی اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر وہاج علی کے ہمراہ ایک ویڈٰیو پوسٹ کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mushq (@mushqpk)

شیئر کی گئی ویڈیو میں مایا علی نے جامنی رنگ کا خوبصورت مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جبکہ دونوں اداکاروں کو رومانوی فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سخت تنقید دیکھنے کو ملی۔

سوشل میڈیا صارفین کے کمنٹس پر ایک نظر ڈالیں

واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی کا اصل نام مریم تنویر علی ہے جو ڈرامہ اور فلموں میں ادا کیے گئے اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ مایا علی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی فلموں، ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں