جے یو آئی کے رہنما ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے صدر مملکت عارف علوی کے ٹوئٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے رہنما ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے صدر مملکت عارف علوی کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جناب صدر آپ نے بلز واپس بجھوانے کا جو طریقہ کار اپنایا کیا وہ آئینی ہے؟ کیا یہ انوکھا طریقہ آئین کے آرٹیکل 75 کے خلاف ورزی نہیں ہے؟ اگر ہے تو تم غیرآئینی کام کے مرتکب ہوئے ہو جس سے ریاست کی جگ ہنسائی ہوئی، آئینی منصب پر بیٹھ کر غیرآئینی کردار ریاست اور صدراتی منصب کی توہین ہے۔
جے یو آئی کے رہنما ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے صدر مملکت عارف علوی پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ غیرآئینی عمل اپنے لیڈر کے ساتھ ساتھ سائفر کیس میں وفاداری نبھانے کا بھی ناکام کوشش ہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ تم پاکستان کے نہیں آٹک جیل کے مہمان کے وفادار ہو، آپ کو ایوان صدر میں نہیں ڈینٹل کلنیک میں ہونا چاہئیے، مستعفی ہوکر آپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں آرمی اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل 2023 پر دستخط کرنے کی تردید کی تھی۔

















