ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج دو روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑمزار قائد پر حاضری دیں گے۔ نگراں وزیر اعظم سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس(ر) مقبول باقراور ان کی کابینہ سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ نگراں وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سمیت مختلف وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

















