پاکستان تحریک انصاف کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما میاں فرخ حبیب کے خلاف کمیشن اور کک بيكس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔
جبکہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے اسکیموں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔
میاں فرخ حبیب کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
ایف آئی اے این اے 108 میں نیا آمو نہر وڈ کے فنڈز اور ٹینڈرز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے فرخ حبیب کے بھائی نبیل حبیب کے خلاف بھی تحقیقات تیز کردی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















