دوسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز ہوگیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 28 مرد اور 28 خواتین کھلاڑی شریک ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ میں کل 54 میچ کھیلے جائیں گے، اس چیمپئن شپ سے قومی سطح پر اسکواش کے کھیل کو فروغ ملے گا۔
چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور سول و ملٹری افسران، اسپانسرز اور اسکواش کے سینئیر کھلاڑی شریک تھے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















