Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیراعظم کل پہلے سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کل جمعہ کے روز پہلے سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتوں کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان بارے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ کوئٹہ میں قبائیلی عمائدین اور مختلف سیاسی جماعتوں کے وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا اپنے آبائی علاقے کان مہترزئی کا دورہ بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 22 اگست کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں