Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ شاہ محمود قریشی نے بالآخر بڑا فیصلہ کرلیا

سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی نے جسمانی ریمانڈ کے 3 احکامات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ سائفر کیس میں 20، 21 اور 25 اگست کے ٹرائل کورٹ کے احکامات کالعدم قرار دیتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا جائے۔

انہوں نے درخواست میں وفاق اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوا ہوں، ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ سائفر وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے۔ حقائق کے باوجود ایف آئی اے نے گرفتار کیا اور تین بار جسمانی ریمانڈ لے چکی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ملی بھگت سے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا۔ سائفر ٹیلی گرام میں نے لیا نہ ہی اسکا ٹرانسکرپٹ کسی غیر مجاز شخص کو بتایا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں