عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 29 اگست کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق چاروں صوبوں کے آئی جیز، چیف سیکرٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس 29 اگست کو طلب کر لیا ہے اور آئی جی سندھ، چیف سیکرٹری سندھ اور صوبائی الیکشن کمشنر کو اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے سندھ اور بلوچستان میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا،
الیکشن کمیشن آئی جی سندھ اور آئی جی بلوچستان کو آئندہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دے گا جبکہ چیف سیکرٹری سندھ اور بلوچستان کو عام انتخابات کے دوران انتظامی تیاریوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















