Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کرے گی، انوار الحق

انوار الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزراعظم انوار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج منعقدہ اجلاس میں پاور ڈویژن نے بریفنگ دی، مخلتف وفاقی وزراءسمیت سیکٹریز نے شرکت کی، اجلاس میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لئے وزارت توانائی اور وزارت خزانہ کو مل کر لائحہ عمل بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

 انوار الحق نے کہا کہ مختلف سرکاری ملازمین کو مفت یونٹس کے معاملہ پر بھی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، سرکاری دفاتر میں بجلی کے استعمال میں کمی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔

نگراں وزراعظم انوار الحق نے مزید کہا کہ کل صوبوں کے ساتھ بھی مشاورت کی جائے گی، نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے جلد از جلد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کرے گی۔

متعلقہ خبریں