عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا عمل 14 دسمبر تک مکمل کر لے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے دورانیے کو مزید کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں مکمل ہوتے ساتھ ہی الیکشن کے شیڈیول کا اعلان کر دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے حلقہ بندیوں کے دورانیہ کو کم کرنے کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن انتخابی شیڈیول جاری کر دے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے مطابق حلقہ بندیاں مکمل ہوتے ساتھ ہی الیکشن کمیشن ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا، حلقہ بندیاں اور انتخابات کا انعقاد آئین اور قانون کے مطابق شفاف انداز میں مکمل ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















