صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر، بڑھتی آبادی اور نفسیاتی صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ایوان صدر میں نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے ملاقات ہوئی جس میں قومی صحت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیر صحت نے غذائیت، بچوں کی ذہنی و جسمانی کمزوری ، خصوصی افراد کی بحالی کیلئے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے صحت کے شعبے میں ڈاکٹر ندیم جان کی مجموعی خدمات کی تعریف کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بریسٹ کینسر، بڑھتی آبادی اور نفسیاتی صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور چیٹ باٹس کی مدد سے نفسیاتی صحت کی بنیادی سہولیات لوگوں تک پہنچائی جاسکتی ہیں۔
مالقات میں نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پولیو کے خاتمے کیلئے صدر مملکت کی جانب سے رہنمائی اور خصوصی توجہ کو سراہا۔

















