Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کا عالمی عدالت میں جانے کا اعلان ریاست کے خلاف ہے، عطا تارڑ

عطا محمد تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عالمی عدالت میں جانے کے لیے غیرملکی وکیل جیفری رابرٹسن کو ہائرکیا ہے جو اسلام مخالف ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جیفری رابرٹسن کے اسرائیل سے روابط رہے ہیں اور وہ ملعون سلمان رشدی کا وکیل رہا ہے۔ یہ وکیل اسلام مخالف پروپگینڈے میں بھی شامل رہا ہے۔ جیفری رابرٹسن نے ناصرف ملعون سلمان رشدی کی وکالت کی بلکہ اسے اپنے گھر میں پناہ بھی دی۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنی وکالت کے لیے ملعون سلمان رشدی کا ہی وکیل ملاہے جس کے ذریعے انسانی حقوق کا مقدمہ بنا کرعالمی عدالت سے مدد لی جا رہی ہے جبکہ عالمی عدالت میں مقدمات دو ممالک کے درمیان تنازعات کے جاتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ مقدمہ عالمی عدالت میں لے جانے کا مقصد پی ٹی آئی ریاست کے خلاف عالمی عدالت جا رہی ہے۔ کوئی اپنی سیاست کی خاطر اس حد تک بھی جا سکتا ہے؟ دشمنوں نے اپنے ٹی وی شوز میں کہا کہ ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی سوٹ کرتا ہے۔

رہنمامسلم لیگ ن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملکی اداروں کے خلاف کام کیا۔ انھوں نے نو مئی کے واقعات، سائفر، توشہ خانہ ملک دشمنوں کوخوش کرنے کے لیے کیے۔ جو کیسز بھگت رہے ہیں یہ آپ کا ہی کیا دھرا ہے۔ توشہ خانہ کی چوری ڈکیتی اربوں روپے میں ہے۔ کیا سائفرکا کیس ہم نے بنایا؟ ہم نے کہا تھا سائفر لہرائیں؟

انھوں نے پریس کانفرنس میں مذید کہا کہ اپنی سیاست بچانے کے لیے عالمی عدالت کی مدد لے کرریاست کو داؤ پرلگا رہے ہیں۔ ہم نے بھی وکیل ہائرکیے لیکن ان کا ماضی دیکھا۔ چوری کی توشہ خانہ سے، زمین چوری کی القادرٹرسٹ سے، آپکو اس لیے پلانٹ کیاگیاکہ ملک کو نقصان پہنچائیں، لوگ آپکےکان میں آکرکہتےتھے اسلامی ٹچ دو،یہ ہےآپکااسلامی ٹچ؟

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں