Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرگودھا؛ ڈمپر کی ہائی روف کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

سرگودھا میں ڈمپر نے ہائی روف کو ٹکر مار دی، واقعے میں گاڑی میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ سرگودھا میں لاہور روڈ پر پیش آیا جہاں احمد والا کے قریب ڈمپر اور ہائی روف کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں