Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران حکومتیں نوے دنوں کے بعد کرسی سے چمٹ گئی ہیں، اعتزاز احسن

سینئر قانون دان و پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نگران حکومتیں نوے دنوں کے بعد کرسی سے چمٹ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال بہت خراب ہے جس سے انارکی پھیل گئی ہے، اب تو ہائیکورٹ ہی نہیں سپریم کورٹ کے بھی فیصلے نہیں مانے جا رپے، ملک کو بے آئین طریقے سے چلایا جا رہا ہے، چیئرٹیکر دور حکومت میں رقص بسمل جاری ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ فیکٹریاں بند، بیروزگاری عروج پر ہے، مہنگی ترین اشیائے خوردونوش بھی دسترس سے دور ہیں، ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر ہے، وکلاء موجودہ صورتحال میں قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی تحلیل کے نوے دن کے اندر انتخابات کی تاریخ آئینی تقاضہ ہے، سات ستمبر کو وکلاء کنونشن بلایا گیا ہے، سب جماعتوں کو انتخابات میں یکساں مواقع ملنا چاہئیں۔

 

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں