سندھ پولیس میں نوکری کے نام پر شہریوں سے فراڈ ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے محکمہ آئی ٹی میں شہری کو نوکری کا لیٹر دے کر 25 لاکھ سے زائد رقم وصول کی گئی، سابق آئی جی کے نام سے جعلی تقررنامہ بھی متاثرہ شہری کو دیا گیا۔
لیٹر میں تیرہ افراد کو گریڈ 9 سے 12 میں بھرتی کرنے کا جھانسہ دیا گیا، پولیس حکام سے شکایت پر بھی کوئی سنوائی نا ہوئی۔
کراچی پولیس کے محکمہ ایس آئی یو نے انکوائری بھی کی لیکن ملزم کو گرفتار نا کیا جا سکا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















