Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قدر کمی کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، ملک بوستان

پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر کمی کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے۔

ملک بوستان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سامنے انڈیا اور چین کی مثال ہے جنہوں نے بڑے نوٹ ختم کردیے، ہمیں بھی بھارت کی طرح بڑے نوٹوں کو ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر کمی کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، آرمی چیف نے ہمارے مطالبے پر بلیک مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، اسی وجہ سے ڈالر 335 سے کم ہو کر 305 سے 308 کے درمیان آگیا ہے۔

چیئرمین فارن ایکسچینج ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کے باعث پوری قوم مایوسی کا شکار تھی۔ ڈالرکی اصل قیمت 250 روپے تک ہے، ڈالر کی قیمت میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل ہوں گے۔

ملک بوستان نے مزید کہا کہ ہمیں بجلی اور پیٹرول مفت لینے والوں سے جان چھڑانا ہوگی، خواہش ہے کہ پاکستان جلد از جلد اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔

شکیل رامے

دوسری جانب ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سی ای او شکیل احمد رامے نے کہا کہ حکومت کو کبھی بھی ڈالر پرائیوٹ سیکٹر کے لیے نہیں چھوڑنا چاہیے، یہ کبھی نہیں کہنا چاہیے کہ مارکیٹ فیصلہ کرے گی، کیونکہ مارکیٹ اپنی مرضی سے ڈالر کی قیمت بڑھا دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی تب ہوتی ہے جب حکومت کمزور ہوتی ہے، حکومت نے مافیا پر ہاتھ ڈالا تو ڈالر فوراً نیچے آگیا، انشاء اللہ ڈالر اور نیچے آئے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں