نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حج انتظامات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت حج 2024 کی تیاریوں اور رواں برس حجاج کی شکایات سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیرِ اعظم کے حج 2024 میں حاجیوں کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے کئے تاہم اجلاس میں حج انتظامات کے جائزے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے اپنی نگرانی میں حج انتظامات کی پیشگی تیاری کی ہدایت کی جبکہ انوار الحق کاکڑ نے وزارت مذہبی امور کو حج 2023 کے حوالے سے حجاج کی شکایات پر جامع رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
نگران وزیراعظم نے حجاج کی سہولیات اور شکایات کے اندراج کیلئے موبائل اپیلیکشن اور ویب سائٹ بنانے کی ہدایت کی جبکہ انوار الحق کاکڑ نے نجی حج کمپنیوں کے حوالے سے شکایات پر رپورٹ پیش کرنے اور اس نظام کیلئے اصلاحاتی کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیرِ مذہبی امور اور سیکریٹری کو سعودیہ عرب کا دورہ کرنے اور نگران وفاقی وزیر کو خود حج 2024 کی تیاری کی نگرانی کرنے اور مفصل رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نجی کمپنیوں کی کڑی نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا جائے کہ ان کے توسط سے جانے والے حاجیوں کو بھی کسی قسم کی مشکلات نہ پیش آئیں۔حجاج کے لیے کیے جانے والے انتظامات پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















