Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے، خالد مقبول

خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ہم نے ملک بنانے کے مقصد کو بھی کھودیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر 75 سال سے قابض حکمرانوں نے قائداعظم کے مشن اور نظریہ پاکستان کو بھی دفن کردیا، آج کے دن قیامِ پاکستان کی اصل روح بھی قائد اعظم کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہوگئی تھی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ہم آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ قائد کا خواب پورا کریں گے اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل عمل میں لائیں گے جہاں برابری کا نظام قائم ہو۔

سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے جس کی خاطر 20 لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ دیا گیا، قائداعظم رح کی روح کو اُس وقت سکون میسر آئے گا جب اُن کا مشن اور مقصد پورا ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں