190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی کی تحقیقات کیلئے نیب نے سابق وفاقی وزراء فیصل واوڈا اور علی زیدی کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی، فیصل واوڈا علی زیدی اور فروغ نسیم کو تحقیقیات کیلئے طلب کر لیا ہے۔
فیصل واوڈا، خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم اور علی زیدی 14 ستمبر کو طلب کیے گئے ہیں۔
سابق وفاقی وزراء کو ریکارڈ کے ساتھ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















