پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی ای سی کے اجلاس میں ملک کی معیشت کے حوالے سے مشاورت ہوئی جبکہ بجلی کے بلوں میں اضافے اور عوام کو ریلیف دینے پر مشاورت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں الیکشن کی تاریخ پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ سی ای سی اجلاس میں رہنماؤں نے لیول پلنگ پر بھی تحفظ سامنے رکھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ آصف علی زرداری کو رہنماؤں کے تحفظات دور کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے، کردار کشی کی مہم میں پیپلز پارٹی کو ہی دیوار سے لگایا جاتا ہے۔
جلد از جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔۔ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔۔ الیکشن شیڈول کے بعد انتخابی اتحاد کا فیصلہ کریں گے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیوز کانفرنس#BOLNews #BilawalBhutto pic.twitter.com/jSLqsBqahM
— BOL Network (@BOLNETWORK) September 15, 2023
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثر علاقوں کو کلیئر کیا جائیں، اس وقت عوام مایوس ہے سیاسی طور پر ان کے لئے کچھ کرنا ہوگا جبکہ نوجوان کو معیشت کے ساتھ سیاست میں بھی لانا ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے پوری دنیا دیکھی ہے دنیا سے تعلیم حاصل کی، مجھے پتہ ہے ہمیں اپنے نوجوان کو امید دینی ہے کہ آپکا مستقل روشن ہے اور اس کے لیے سیاسی طور پر اور معاشی طور پر نوجوانوں کو انگیج کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نا مظلوم ہیں نا کسی مشکل میں ہیں، اس وقت پیپلز پارٹی ہے جو عوام سے نہیں چھپ رہی بلکہ جرت مندانہ طرز پر عوام میں جانے کے لیے تیار ہیں۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ عوام نے مجھے ملک کا کم عمر ترین وزیر خارجہ کا موقع دیا، ہمارے جو منصوبے ہیں ان پر عوام میں جانے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز کے لیے نیب نئی چیز نہیں ہے، نیب ایک امر کا اداری ہے اس کو بند کرنا چاہیے، بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ پہلے سے ہی متوقع تھا، پیپلز پارٹی کو نئے نیب اور پرانے نیب سے کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ عمر عطا بندیال کی کارکردگی کا تاریخ فیصلہ کرے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















