Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشعال ملک کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

مشعال حسین ملک نے غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماؤں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ ان کی رہائی میں فعال کردار ادا کرے اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ وادی میں میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کو روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں ہندوستانی شہریوں کو ووٹنگ کا حق دے کر علاقے کی آبادی کو تبدیل کرنا بین الاقوامی قانون کی بہت بڑی خلاف ورزی ہے۔

مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ مودی حکومت نے بدترین قسم کی انتہا پسندی اور فسطائیت کا سہارا لے کر اور مقبوضہ علاقے کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر کے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے تمام پرامن ذرائع کے دروازے بند کر دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تمام متعلقہ تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو حل کریں۔

مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہندوستانی حکومت کشمیری سیاسی قیدیوں کی غیر قانونی نظربندیوں کی حمایت کر رہی ہے جنہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی ضمانت کے مطابق تنازعہ کشمیر کے سیاسی حل کے لیے پرامن جدوجہد کرنے پر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔

مشعال حسین ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر فوری بین الاقوامی توجہ کی ضرورت ہے اور عالمی برادری کشمیریوں کو مودی کے جارحیت سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں