بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے معروف بالی ووڈ اداکار جوڑی امیتابھ اور جیا سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے ایک انٹرویو کے دوران ان دنوں کو یاد کیا جب امیتابھ بچن اور جیا کا رومانس عروج پر تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ امیتابھ بچن اور جیا کے ساتھ ڈرائیو پر جاتیں اور تینوں اکٹھے وقت گزارہ کرتے تھے، جس طرح ہمارے درمیان اس وقت تعلق تھا وہ آج تک قائم ہے۔
فریدہ جلال نے کہا کہ اب اس طرح سے تواتر کے ساتھ ملاقاتیں تو نہیں ہوتیں لیکن ہمارے آپس کے رشتے اور محبتیں قطعی متاثر نہیں ہوئیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں یہ دونوں شادی سے قبل پالی ہل وغیرہ جاتے تو مجھے میرے گھر سے پک کرلیتے تھے پھر ہم ڈرائیو پر جاتے اور تاج میں کافی پیتے۔
فریدہ جلال نے کہا کہ امیتابھ بچن اب بھی انہیں انکی ہر سالگرہ پر نیک خواہشات کا پیغام بھیجتے ہیں۔
واضح رہے کہ 74 سالہ فریدہ جلال نے امیتابھ بچن اور جیا کے ساتھ مجبور، کبھی خوشی کبھی غم سمیت متعدد فلموں میں کام کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















