اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اب تک 107 سیاسی جماعتوں نے سالانہ مالی گوشوارے جمع کرادیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں مجموعی طور پر 168 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 107 سیاسی جماعتوں نے سالانہ مالی گوشوارے جمع کرادیے ہیں جبکہ 61 سیاسی جماعتوں نے تاحال مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ نہیں کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تمام سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کرانا ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی، ن لیگ، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم پاکستان، عوامی نیشنل پارٹی، جمیعت علماء اسلام، باپ، بی این پی اور نیشنل پارٹی سمیت دیگر نے مالی گوشوارے جمع کرا دیے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آل پاکستان مسلم لیگ راہ حق پارٹی اور عوامی مسلم لیگ سمیت کچھ سیاسی جماعتوں نے تاحال سالانہ مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















