Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مادھوری ڈکشٹ کوریوگرافر سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ لیجنڈری کوریوگرافر سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق نامور فلمساز بھوشن کمار نے سروج خان کی پہلی برسی پر ان کی بائیو گرافیکل فلم بنانے کا اعلان کیا تھا اور اسے ٹی سیریز کے تحت پروڈیوس کیا جائے گا۔

فوٹو : انسٹاگرام

فلم میں مرکزی کردار کیلئے مادھوری ڈکشٹ سے بات چیت چل رہی ہے اور جلد ان کے نام کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے معاملات ابھی ابتدائی مراحل پر ہیں اور فلم میکرز سروج خان کی زندگی کے مختلف مراحل کیلئے مختلف اداکاراؤں کو کردار دینا چاہتے ہیں۔

ایک اداکارہ سروج خان کی لڑکپن کا کردار ادا کرے گی جبکہ دوسری اداکارہ لیجنڈری کوریوگرافر کی بڑی عمر کا کردار نبھائے گی۔

بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار کیلئے مادھوری سے کافی عرصے سے بات چیت جاری ہے اور اداکارہ اس کردار کیلئے پرجوش ہیں کیونکہ ان کا سروج خان سے پروفیشنل زندگی میں بہت گہرا تعلق تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں