پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کل علی الصبح لاہور سے لندن کے لئے روانہ ہوں گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کل صبح 4 بج کر 50 منٹ پر لندن کے لئے روانہ ہوں گی۔
مریم نواز لندن میں پارٹی قائد اور والد نواز شریف سے بھی تفصیلی ملاقات کریں گی۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی ان کی آئندہ ماہ وطن واپسی پر استقبالی تیاریوں سے بھی آگاہ کریں گی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز لندن میں اپنی بیٹی کے داخلے کے لئے جا رہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















