سابق وزیرطلاعات و نشریات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سبسڈی صرف غریب، مزدوروں اورکسانوں کوملنی چاہیے۔
کراچی پریس کلب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ کون سی قوتیں تھیں جنہوں نے یہ پلانٹ نہیں لگانےدیے، تھرکےکوئلے سے سستی بجلی پیداہورہی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سبسڈی صرف غریب، مزدوروں اورکسانوں کوملنی چاہیے، آصف زرداری نے بجلی بنانےکاتھرکول پلانٹ شروع کیا، لوگ بجلی کے زائد بلوں کی وجہ سے باہرنکلے ہیں، مہنگائی کی وجہ آئی ایم ایف کے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔
سابق وزیرسندھ نے کہا کہ شہید بینظیربھٹو نے کیٹی بندرمیں بجلی کے پلانٹ لگانےکاکہا، ہم نے سندھ میں 15سال ڈیلیورکیاہے، سندھ کے اسپتالوں میں مفت علاج کیاجاتاہے، چیئرمین پی ٹی آئی آئی ایم ایف سے وعدہ خلافی کرکے گئے۔
انھوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مذید کہا کہ سندھ بھرمیں ہر شخص کا علاج مفت ہورہاہے، پورے پاکستان میں سب سے بہترین اسپتال سندھ میں موجود ہیں، تمام مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے، عوام کو مہنگائی کے طوفان سے صرف پیپلزپارٹی نکال سکتی ہے، گزشتہ حکومت نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔
کراچی پریس کلب میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پرصدرکراچی پریس کلب سعید سربازی، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد کے علاوہ اراکینِ ممبر گورننگ باڈی بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

















