Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی عدالت برائے جنگی جرائم کا ٹربیونل ہیکنگ کے واقعے سے دوچار

عالمی عدالت برائے جنگی جرائم کو ٹریبونل کو نامعلوم ہیکر کے سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنگی جرائم کی عدالت میں کام کرنے والے ذرائع اور وکلاء نے جمعرات کو کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت ہیکنگ کے واقعے کے بعد اپنے ڈیجیٹل نظام پر سخت پابندیوں کے تحت کام کر رہی ہے۔

عدالت کے دو وکیلوں اور اس کے قریبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہوں نے اپنے زیادہ تر سسٹم منقطع کردیے ہیں جو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

عالمی عدالت برائے جنگی جرائم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمین ای میل تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے ہیں اور جو ملازمین سائٹ پر کام نہیں کر رہے ہیں وہ دستاویزات تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔

ہیگ میں قائم آئی سی سی نے منگل کے روز سب سے پہلے ‘سائبر سیکیورٹی واقعے’ کا انکشاف کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں