وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم نے کہا ہے کہ وزارتِ صحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی نگراں وزیر صحت ندیم جان نے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزارتِ صحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ندیم جان نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں،معصوم بچے ہمارا مستقبل اور سر مایہ حیات ہیں۔
وفاقی نگراں وزیر صحت ندیم جان نے مزید کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز ہمارے پروگرام کی اصلی ہیرو ہیں،جو محنت لگن اور جزبے سے سرشاری ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















