Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے صدر کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا

روس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے صدر کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق روس نے کہا ہے کہ اس نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے والے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے صدر پیوٹر ہوفمانسکی کو مطلوبہ فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

روسی وزارت داخلہ کے ڈیٹا بیس میں موجود ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فوجداری عدالت کے صدر پیوٹر ہوفمانسکی روسی فیڈریشن کے کریمنل کوڈ کے ایک آرٹیکل کے تحت مطلوب ہے۔

تاہم روسی وزارت داخلہ نے ہوفمانسکی کے خلاف الزامات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یاد رہے کہ مارچ میں ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت نے یوکرین کے بچوں کو غیر قانونی طور پر ملک بدر کرنے کے جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی فوجداری عدات نے اسی طرح کے الزامات میں روس کی صدارتی کمشنر برائے بچوں کے حقوق ماریا لووا بیلووا کے خلاف بھی وارنٹ جاری کیے ہیں۔

اس سے قبل روس نے جواب میں بین الاقوامی فوجدادی عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان اور کئی ججوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

روس جو بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن نہیں ہے، کا اصرار ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف وارنٹ کالعدم ہے۔

بین الاقوامی فوجی عدالت نے یوکرین میں ایک فیلڈ آفس کھولا تھا جس کا مقصد مغربی حمایت یافتہ ملک میں ماسکو کے حملے کے لیے روسی افواج کو جوابدہ ٹھہرانا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں