Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کارروائی؛ سی ڈی اے اہلکار گرفتار

ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سی ڈی اے اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 83 لاکھ روپے رشوت لینے پر سی ڈی اے کے چار اہلکار گرفتار کر لیئے ہیں، ملزمان نے موضعہ نون میں کوہ کی خریداری اور متاثرین کو رقم ادائیگی میں خرد برد کی اور جعلی کلیم داخل کر کے جعلی متاثرین بن کر رقم ہتھیائی۔

  ایف آئی اے نے چاروں افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ چاروں افسران کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے ساتھ ہی مزید تفتیش بھی جاری ہے اور تحقیق میں مزید افسران و اہلکاروں کے ملوث ہونے کا بھی امکان ہے۔

گرفتار ہونے والے افسران میں اکاؤنٹ آفیسر محمد رفیق اور کیشئیر رضوان بھی شامل ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں